Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر عبدالکلام سے ملاقات نہ کرنے سلمان خان کو افسوس

ڈاکٹر عبدالکلام سے ملاقات نہ کرنے سلمان خان کو افسوس

ممبئی ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکار سلمان خاں نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے ملاقات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا کہ انہیں عبدالکلام سے ملاقات کی کوشش کرنی چاہئے تھی ۔ سلمان خاں نے بتایا کہ انہیں زندگی بھر اس بات کا قلق رہے گا کہ عبدالکلام جیسی بلند قامت شخصیت سے ملاقات نہیں کرسکے ۔ 49 سالہ بجرنگی بھائی جان کے اداکار نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ جب آپ کا دل یہ کہہ کہ کسی سے ملاقات کرنی چاہئے تو تاخیر نہ کریں ۔ میری دیرینہ خواہش تھی کہ کلام صاحب سے ملاقات کروں اور مجھے اس کے لیے کوشش کرنی چاہئے تھی ۔ لیکن میں ایسا نہیں کرسکا جس کا زندگی بھر افسوس رہے گا ۔ سلمان خاں نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالکلام حقیقت میں سرچشمہ وجدان تھے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT