Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ڈاکٹر عبدالکلام کو یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت

ڈاکٹر عبدالکلام کو یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت

نئی دہلی۔15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عوامی صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام مرحوم کو ان کی 84 ویں یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کے اعزاز میں ایک یادگار قائم کی جائے گی۔ یہ ان کے مقام پیدائش رامیشورم میں تعمیر کی جائے گی اور آئندہ نسلوں کے لئے سرچشمہ وجدان ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے سائنسداں برادری پر خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ایجادات کریں۔ اے پی جے عبدالکلام سے تحریک حاصل کریں جنہوں نے بنیادی سطح سے اوپر اٹھ کر عظیم ادارے قائم کئے۔ڈاکٹر عبدالکلام کو راشٹر رتن (قوم کا ہیرا) قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راشٹرا پتی بننے سے پہلے ہی راشٹر رتن بن گئے تھے۔ وہ ڈی آر ڈی او کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔قبل ازیں وزیراعظم نے اے پی جے عبدالکلام کے ایک مجسمہ کی ڈی آر ڈی او بھون میں نقاب کشائی کی۔ ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا جس کا عنوان ’’کلام کی زندگی کی ستائش‘‘ تھا۔ وزیراعظم نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی عبدالکلام کی تصویر کے ساتھ جاری کیا۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر اطلاعات و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر ہرش وردھن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عبدالکلام کو بابائے ہندوستانی میزائل پروگرام کہا جاتا تھا۔ وہ 2002-2007 ء صدرجمہوریہ ہند رہے۔ ان کا انتقال جاریہ سال 27 جولائی کو قلب پر حملہ کی وجہ سے ہوا۔

TOPPOPULARRECENT