Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / ڈاکٹر عبدالکلام کی آج نماز جنازہ و تدفین

ڈاکٹر عبدالکلام کی آج نماز جنازہ و تدفین

آبائی مقام رامیشورم میں لاکھوں  افراد نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا جسد خاکی آج خصوصی طیارہ کے ذریعہ ان کے آبائی وطن رامیشورم لایا گیا جہاں لاکھوں افراد کے ہجوم نے بہ دیدہ نم اس استقبال کیا۔ یہاں کل نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد لحد کیا جائے گا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں عوام کی کثیر تعداد نے ملک کے میزائیل میان کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول کئی مرکزی وزراء، قائدین اور ریاستی شخصیتیں شرکت کریں گی۔ پالم ایرپورٹ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ فوج کے تینوں خدمات کے سربراہوں نے انہیں وداع کیا۔ مرکزی وزیر شہری ترقی وینکیا نائیڈو اور وزیردفاع منوہر پاریکر کے علاوہ بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین ایرپورٹ موجود تھے۔ یہ طیارہ یہاں سے مدورائی کیلئے پرواز کیا جہاں سے ڈاکٹر عبدالکلام کے جسد خاکی کو ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رامیشورم لایا گیا۔ قومی پرچم میں لپٹا ہوا ڈاکٹر عبدالکلام کا جسد خاکی ان کی 10 راجہ جی مارگ رہائش گاہ سے ایک بندوق بردار گاڑی میں ایرپورٹ لایا گیا۔ عہدیداروں اور کمانڈرس نے انہیں آخری سلامی دی۔ وینکیا نائیڈو اور منوہر پاریکر ڈاکٹر عبدالکلام کے جسد خاکی کے ساتھ رامیشورم پہنچے۔ کل ان کے آبائی وطن رامیشورم میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ جسد خاکی کو سپرد لحد کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے ڈاکٹر عبدالکلام کے اعزاز میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کل تدفین کے وقت موجود رہیں گے۔ بھارت رتن کا انتقال ہندوستان کا قومی سانحہ ہے۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کل رامیشورم پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سائنسداں و صدرجمہوریہ کو اپنا آخری خراج پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT