Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر عبدالکلام کی خدمات ناقابل فراموش

ڈاکٹر عبدالکلام کی خدمات ناقابل فراموش

مدہول میں ڈاکٹر محی الدین صدیق صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا بیان
مدہول۔ 4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے پی جے عبدالکلام سابق صدرجمہوریہ کی یاد میں مدہول میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پرنس گارڈن فنکشن ہال مدہول میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعدازاں ڈاکٹر محمد محی الدین صدیق صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا مدہول نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی اچانک موت سے ملک کا عظیم نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ملک میں خلائی اور نیوکلیئر پروگرامس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی شان میں اضافہ کردیا۔ ڈاکٹر عبدالکلام کو ملک سے بہت محبت تھی۔ انہوں نے ملک کو سائنسی اعتبار سے بلندیوں کو پہونچا دیا اور ملک کے باوقار عہدہ پر فائز ہوکر بھی ملک کی خدمت کی اس طرح وہ ملک کے نونہالوں سے خصوصی ملاقاتیں کرتے ہوئے اسکولس، کالجس میں طلباء کی ہمت افزائی کرتے تھے اور ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ اس لئے انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرکے ملک کو بلندیوں تک پہونچائیں۔ اسی لئے ڈاکٹر کلام کو عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اس ملک میں عبدالکلام کا نام ہمیشہ زندہ رہے، اس طرح ہر ریاست میں کچھ اقدامات کرنا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر صدیق نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عبدالکلام کو اپنی سڑکوں کے نام سے یاد نہ کریں جوکہ سابق میں مسلم بادشاہوں کے نام سے موسوم تھی بلکہ ان کے نام کو زندہ رکھنے کیلئے کچھ یونیورسٹیز کھولیں ۔ آخر میں ڈاکٹر کلام کیلئے دعا کی گئی اور بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر محمد محی الدین صدیق، جناب منہاج الدین فاروقی نائب صدر ویلفیر پارٹی ، فہیم الدین نائب صدر، بشراحمد جنرل سیکریٹری، جناب تجمل احمد، جناب بدرالدین موظف اے ٹی او عادل آباد کے علاوہ ویلفیر پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT