Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر عبدالکلام کے رشتہ دار شیخ سلیم کی بی جے پی میں شمولیت

ڈاکٹر عبدالکلام کے رشتہ دار شیخ سلیم کی بی جے پی میں شمولیت

رامیشورم ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ایک قریبی رشتہ دار اے پی جے شیخ سلیم جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے آج بتایا کہ بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ میک ان انڈیا ، جیسے ترقیاتی پروگرامس سے متاثر ہو کر کیا ہے ۔ شیخ سلیم نے بتایا کہ وہ دہلی میں عبدالکلام کے ساتھ برسہا برس قیام پذیر تھے اور کئی اجتماعات میں شریک بھی رہے ۔ طلباء سے ملاقات کے دوران سابق صدر جمہوریہ ہمیشہ یہ مشورہ دیا کرتے تھے کہ جنہیں سیاسی میدان میں دلچسپی ہے وہ عوامی خدمت کے لیے سیاست میں شامل ہو کر لیڈر بن سکتے ہیں اور مرحوم کی خواہش کے مطابق انہوں نے ایک قومی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے کیوں کہ بی جے پی ملک کی ترقیکیلئیسنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ دراصل وہ بی جے پی میں اس وقت شامل ہوگئے تھے جب عبدالکلام بقید حیات تھے ۔ لیکن بدقسمتی سے وہ انتقال کر گئے ۔ شیخ سلیم نے بتایا کہ وہ سماجی خدمات پر توجہ دیں گے اور ایک معمولی کارکن کی حیثیت سے پارٹی کیلئے کام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT