Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر علی عباس کو مدھیہ پردیش اردو اکیڈیمی کا ایوارڈ

ڈاکٹر علی عباس کو مدھیہ پردیش اردو اکیڈیمی کا ایوارڈ

بھوپال 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مدھیہ پردیش کے کلچرل ڈپارٹمنٹ کے تحت اردو اکیڈیمی نے معروف ادیب و شاعر ڈاکٹرعلی عباس امیدؔ کی علمی و ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں کل ہند اعزاز عطا کیا ہے۔ قلم کار پرنیتد، تلسی اکادمی، سمجھوتا اردو فورم ، راشٹر بھاشا سنگم، کہکشاں ادب اور دیگر تنظیموں نے بہتر انتخاب کے لئے حکومت کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر علی عباس امیدؔ کی متعدد اردو، ہندی اور انگریزی تصنیفات نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی شہرت کی حامل ہیں اور کئی کو اعزازات و انعامات کے لئے بھی منتخب کیا جاتا رہا ہے۔ ایلیا سیوا پریشد نے اپنے سرپرست کو قومی اعزاز سے نوازنے پر چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT