Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر محمد مشتاق علی ، اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ مقرر

ڈاکٹر محمد مشتاق علی ، اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ مقرر

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت کی اطلاع کے بموجب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 25 ویں منعقد اجلاس کلکتہ میں مولانا محمد عبدالرحیم قریشی مرحوم و سابق صدر تعمیر ملت و سابق اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتقال کی وجہ سے خالی نشست پر ڈاکٹر محمد مشتاق علی (ایم ڈی) و مشہور و معروف جنرل فزیشین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر صاحب 1978 ء میں جب اسرائیل نے بیروت کا محاصرہ کرلیا تھا ۔ اس وقت جناب سید خلیل اللہ حسینیؒ نے ایک میڈیکل ٹیم جناب محمد عبدالرحیم قریشی کی قیادت میں روانہ کی تھی ۔ اس وفد میں ڈاکٹر محمد مشتاق علی بھی شریک تھے اور آپ دو سال تک بیروت میں رہ کر فلسطینی بھائیوں کی طبی مدد کی تھی تب ہی سے ڈاکٹر محمد مشتاق علی مستقل طورپر تعمیر ملت سے وابستہ ہوگئے ۔ 1994 ء میں جب جناب محمد عبدالرحیم قریشی تعمیر ملت کے صدر منتخب ہوئے تو ڈاکٹر محمد مشتاق علی کو رکن عاملہ نامزد کیا اور ڈاکٹر محمد مشتاق علی تعمیر ملت کے زیراہتمام چلنے والے یتیم خانہ ہو کہ اسکالر شپ اسکیم کئی پراجکٹس کے سربراہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT