Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری ہیلت کیمپ سے استفادہ کی اپیل،ڈاکٹر محمد صارب رسول خان

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری ہیلت کیمپ سے استفادہ کی اپیل،ڈاکٹر محمد صارب رسول خان

شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں15؍ مارچ تک ہیلت کیمپس
حیدرآباد۔5؍مارچ۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر اے پی پولیس اکیڈیمی روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگرمیں 15مارچ تک جاری ہے۔ اپنی نوعیت کے اس منفر ڈ میڈیکل کیمپ میں جس کا شاداں گروپ کے بانی ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم کی خواہش اور وصیت کے مطابق عوام کی انسانی بنیادوں پر خدمات کے مقاصد کے ساتھ اہتمام کیا جارہاہے۔ ڈاکٹر محمدصارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر ، معین آباد جو ان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں نے بتایا کہ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخیص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ تیماردار کیلئے بھی دوپہر کے کھانے کا مفت انتظام ہے جبکہ اِن پیشنٹ مریضوںکے ساتھ رہنے والے تیمار دار کو بھی تینوں وقت ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ کی مفت فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے مریضوں اور انکے افراد خاندان سے خواہش کی ہیکہ مریض کا آئوٹ پیشنٹس کی حیثیت سے علاج کرانے کے بجائے اِن پیشنٹس کی حیثیت سے علاج کرانے کو ترجیح دیں تاکہ دوچار روز میںمکمل تشخیص کیلئے مختلف معائنے کرواکر صحیح مرض کا پتہ لگایا جاسکے جس سے مریض کا علاج کرنے میں ڈاکٹرس کو سہولت ہو۔ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے استفادہ کرنے والے ہزاروں مریضوں کو دیکھتے ہوئے سال کے تمام ایام مریضوں اور انکے افرادِ خاندان کے لئے فری ہیلت کارڈ بناکر دیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میںعلاج کے لئے انہیں سہولت ہو ۔ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے مفت ٹرانسپورٹ کا اہتمام غریب و متوسط طبقہ کے لئے رکھا گیاہے۔شاداں ہاسپٹل کیلئے 24گھنٹے ہیلپ لائن درجہ ذیل موبائل نمبرات :پر9985230806، 9885751975، 9000988544، 9985278688، 9849605553، 9700189897 ربط پیدا کرسکتے ہیں۔جبکہ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل کے لئے 24ہیلپ لائن موبائل نمبرات 9391135243، 9849019535، 9966112448،  9849658786، 9866606046 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT