Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر نثار احمد کو رابندرا ناتھ ٹیگور سرسوتی سمان ایوارڈ

ڈاکٹر نثار احمد کو رابندرا ناتھ ٹیگور سرسوتی سمان ایوارڈ

تروپتی /19 نومبر ( ای میل ) جامعہ سری وینکٹیشورا ، شعبہ اردو کے اسوسی ایٹ پروفسیر جناب ڈاکٹر محمد نثار کو بھارتیہ سرسوتی وینگیتا پیٹ کولکتہ ادارہ نے ان کو کوی کلاگرو رابندرا ناتھ ٹیگور سرسوتی سمان قومی ایوارڈ سے نوازا ۔ شہر کولکتہ کے رابندرا سادھن جو آنند سبھا گھر میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر اصرار گنیش ، صدر ریاستی ہماکشرا ، ساہتہ پرشیلہ ، پروفسیر شیام لال معتمد عمومی ، بھارتیہ و انگلانی پیٹ وغیرہ کے ہاتھوں ڈاکٹر نثار احمد کو اس ایوارڈ کے ساتھ مومنٹو سیاسی نامہ کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی ۔ ڈاکٹر محمد نثار احمد ایک شفیق استاد ، مخلص دوست اور ایک اچھے محقق ہیں ۔ مطالعہ و شاہراہ مشقت و استقلال اور عزم و احتیاط جیسی صفات ان میں پائی جاتی ہیں ۔ ان کی تحقیقی تصانیف ’’ حیدرآباد میں بچوں کے اسٹائل اور ہندوستان میں بچوں کے رسائل ، کباںے دنیائے علم و ادب سے داد و تحسین حاصل کی ہیں ۔ ڈاکٹر محمد نثار احمد کو بچوں کی تعلیم و تدریس سے دلچسپی اور ان کے ذہنی میلانات و رحجانات کو سمجھنے میں اور بچوں کی تفیات پر گہری بصیرت حاصل ہے ۔ خاص کر بچوں کے ادب پر انہوں نے تحقیقی کام کیا ہے ۔ اردو زبان ادب کی ترقی میں اردو اساتذہ اور اردو مدارس کے مسائل کے حل کیلئے اور اردو مدارس کے قیام کے سلسلے میں کافی جدوجہد کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT