Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی موت کے پس پردہ کئی طاقتیں

ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی موت کے پس پردہ کئی طاقتیں

واقعہ کی تحقیقات کے مطالبہ پر سونیا گاندھی کی خاموشی، بی کروناکر ریڈی کا بیان

حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس جنرل سکریٹری مسٹر بی کروناکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی موت کے پس پردہ کئی طاقتیںکارفرما ہیں اور ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی موت کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرنے کے باوجود صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی نے اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی کوئی توجہ دی۔ ضلع چتور میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی پلینری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناما و دیگر کئی ممالک کے صدور نے اپنے اپنے ممالک میں امریکہ کی زورزبردستی کے خلاف صف آراء ہوکر طیاروں کے حادثات میں پیش آئے اموات کا اظہار کیا اور اسی طرح ریاست میں گیس کے ذخائر دیگر کو مختص کرنے کی مخالفت کرنے پر ہی وائی ایس راج شیکھر ریڈی بھی ہیلی کاپٹر واقعہ میں ہلاک ہوئے۔ مسٹر کروناکر ریڈی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی موت کیلئے کئی ایک طاقتیں مل کر کام کئے اور ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے ہیلی کاپٹر حادثہ اور ان کی موت کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانے کا متعدد مرتبہ مطالبہ کیا گیا لیکن اس وقت کی یو پی اے حکومت اور مسز سونیا گاندھی نے اپنی کوئی دلچسپی و توجہ کا اظہار نہیں کیا۔ اسی دوران رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی شریمتی روجا نے چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی پارٹی کے خاتون قائدین کا تحفظ نہیں کر پارہے ہیں تو ریاست آندھراپردیش میں خواتین کا تحفظ کیسے کرپائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود چیف منسٹر کے ضلع چتور میں تلگودیشم پارٹی سے تعلق رکھنے والی میئر چتور میونسپل کارپوریشن شریمتی انورادھا کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے جبکہ انورادھا نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کا محکمہ پولیس سے متعدد مرتبہ مطالبہ کرچکی تھیں لیکن بالآخر وہ اپنے شوہر کے ساتھ قتل کردی گئیں۔ رکن اسمبلی روجا نے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ہمیشہ صرف زبانی جمع خرچ کی باتیں کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT