Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر وجئے ویرودیالنکر کو یدھ ویر فاونڈیشن میموریل ایوارڈ

ڈاکٹر وجئے ویرودیالنکر کو یدھ ویر فاونڈیشن میموریل ایوارڈ

کے کیشو راؤ ایم پی ، 30 اپریل کو سنسکرت کے اسکالر کو ایوارڈ پیش کریں گے
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اس سال 25 واں یدھ ویر فاونڈیشن میموریل ایوارڈ حاصل کرنے والے ہوں گے ڈاکٹر وجئے ویر ودیا لنکر ، جو کہ ہندوستان کے ایک اہم سنسکرت اسکالر ہیں ۔ راماسدھانت اور ویداس پر ان کے کام کے لیے انہیں یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر وجئے ویر ودیالنکر کو یہ ایوارڈ 30 اپریل کو شام 5 بجے ، کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ، ایف اے ٹی اے پی سی سی آئی بھون ، حیدرآباد پر مسٹر کے کیشو راؤ ، رکن پارلیمنٹ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر ودیا لنکر نے گرو کلکنگری یونیورسٹی ، ہردوار سے گریجویشن کیا اور عثمانیہ یونیورسٹی سے ہندی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے پنڈت نردنرا پراچیا مہاودیالیہ میں بحیثیت ایک لکچرر شمولیت اختیار کی اور 2002 میں اس کے پرنسپل کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے ۔ ڈاکٹر وجئے ویرودیالنکر نے 12 تلگو کتابوں کے ہندی میں ترجمہ کی نگرانی کی ۔ ان کے بڑے کاموں میں یجور ویدا کا سنسکرت سے ہندی میں ترجمہ شامل ہے ۔ یہ سالانہ ایوارڈ تقریب ہر سال شری یدھ ویر کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہوتی ہے ۔ اس فاونڈیشن کے ٹرسٹیز میں نریندر لوتھر چیرمین ، ڈاکٹر بجرنگ لال گپتا ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، پریتم سنگھ ، ڈاکٹر مرلیدھر گپتا اور ونے ویر سکریٹری شامل ہیں ۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپئے نقد رقم اور ایک توصیفی سند پر مشتمل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT