Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپس ،سرجری ویک کامیاب

ڈاکٹر وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپس ،سرجری ویک کامیاب

مریضوں کو گرمی کی شدت سے راحت کے اقدامات۔ ڈاکٹر صارب رسول خان کے جذبہ انسانیت کی ستائش
حیدرآباد ۔ 24 اپریل ۔ ڈاکٹر وزارت رسول خان میگا فری ہیلت کیمپس میں موسم گرما کی شدت کے پیش نظر مریضوں اور ان کے ساتھ آنے اور رہنے والوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے ایرکولنگ سسٹم فراہم کرنے کی ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے ہدایت دی ہے۔ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے اضافی واٹر کولرس کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ عوام نے ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کے اس جذبہ انسانیت کی ستائش کی ہے۔ دریں اثناء شادان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس اور ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالجس میں 30 اپریل تک جاری رہنے والے میگا فری ہیلت کیمپس میں سرجریز  ڈائگناسس‘ اِن پیشنٹ اور آؤٹ پیشنٹ مریضوں کے فیضیاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ شاداں ہاسپٹل میں آج23 اپریل تک کیمپ کے  209 دن مکمل ہوئے ہیں۔ اس دوران 255673 آؤٹ پیشنٹ‘  116484اِن پیشنٹ مریضوں کا علاج کیا گیا۔  446413لیاب اور ایمیجنگ ٹسٹس کئے گئے۔ چھوٹے اور بڑے پیمانہ کی  10505سرجریز کی گئیں۔ دوسری طرف وی آر کے ہاسپٹل میں  145 دن کے دوران   173826 آؤٹ پیشنٹ‘ 68141 اِن پیشنٹ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ 227718  لیاب اور امیجنگ ٹسٹس کئے گئے ۔ چھوٹے اور بڑے پیمانہ کی 9969  سرجریز کی گئیں ۔ سرجیکل کیمپ غیرمعمولی طور پر کامیاب رہا ۔ جبکہ ایک ہفتہ کے دوران 421 آپریشنس  کئے گئے ۔ جن میں گھٹنوں اور کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کے علاوہ سیزیرین، ہسٹریکٹومی،  ڈی اینڈ سی،  ری کنالیزائشن،  میومیکٹوموس،  کولی سسٹکٹومی،  ایپنڈیکس،  لیپرا اسکوپک آپریشن،  ہرنیا،  ہائیڈروسیل،  لپاروٹومیز،  ٹونسل اینڈ ایڈی نائڈس، ٹمپانو پلاسٹی، ماسٹائیڈیکٹومی، کیٹریکٹ سرجری اور اس کے علاوہ تمام ایمرجنسی آپریشنس کے انتظامات کئے گئے ہیںاس کے علاوہ تقریباً ہر ایک شعبہ میں سرجریز کی جارہی ہیں جن میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی قابل ذکر ہیں۔ ناک کے آپریشن، حلق کے غدود کے آپریشن اور کان کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ پلاسٹک سرجری کے علاوہ یورولوجی میں مردانہ غدود کے آپریشن اور تھائیراڈ، کینسر، پیٹ کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ مریضوں کے اصرار پر ماہر و تجربہ کار ممتاز ڈاکٹرس کی ٹیم خصوصی ملٹی اسپشالیٹی اینڈ سوپر اسپشالیٹی علاج و معالجہ انجام دی اور یہ تمام سوپر اسپشالیٹی سرویسس مفت انجام دیئے گئے۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے بتایا کہ کیمپس کی سرپرستی ڈاکٹر وزارت رسول خاں مرحوم کی ہدایت پر محترمہ شاداں وزارت رسول خاں سکریٹری و کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اور جناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT