Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر وسنت راؤ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ڈاکٹر وسنت راؤ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

چپہ ڈنڈی ۔23مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی پرائمری ہیلت سنٹر آفیسر ڈاکٹر وسنت راؤ پر لگائے گئے الزامات پر منگل کے روز کریم نگر سرکاری دواخانہ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سوہاسنی نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ چپہ ڈنڈی پرائمری ہیلت سنٹر میں برسرخدمت اسٹاف نے جے اے سی کی قیادت میں کلکٹر کو ایک درخوسات پیش کرتے ہوئے اس بات کی شکایت کی تھی کہ ڈاکٹر وسنت راؤ اسٹاف کے ساتھ انتہائی غیرشائستہ ‘غیر اخلاقی سلوک ‘ غیر غلط اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتا ہے ۔اسکے علاوہ اسٹاف کو ڈرانے دھمکانے اس کی عادت بن گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر نے اس شکایت کی روشنی میں ضلع سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے ۔ چنانچہ ڈاکٹر سوہاسنی نے پرائمری ہیلت سنٹر میں کامکررہے تمام اسٹاف ارکان سے ان کی شکایت سنی اور ان کی آواز کو ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ ضلع کلکٹر کے حوالے کردی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT