Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر وشنووردھن ریڈی ریجنل پاسپورٹ آفیسر

ڈاکٹر وشنووردھن ریڈی ریجنل پاسپورٹ آفیسر

ورنگل سے تعلق رکھنے والے عہدیدار کی اہم شعبوں میں نمایاں خدمات
حیدرآباد ۔ 14 فبروری ۔ ( سیاست نیوز) ڈاکٹر ای وشنو وردھن ریڈی آئی ایف ایس نے آج حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفیسر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ سال 2008 ء انڈین فارن سرویس کے بیاچ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی کا تعلق تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے ہے اور انھوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس نئی دہلی سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ انھوں نے سابق میں جنیوا اور میڈریڈ انڈین مشن میں خدمات انجام دیئے اور مرکزی وزارت خارجہ لاطینی امریکہ اور کیربین ڈیویژن میں بھی اپنی نمایاں خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر ریڈی کا ڈسمبر سال 2016ء میں تلنگانہ سکریٹریٹ میں مرکزی وزارت خارجہ کے سربراہ کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ۔بحیثیت انڈر سکریٹری اُمور خارجہ پبلسٹی ڈیویژن وہ سرکاری ترجمان کے دفتر میں ڈیجٹل ڈپلومیسی کیلئے حکومت کی کوششوں کو عملی شکل دینے میں مصروف رہے ۔ وہ ڈیجٹل ڈپلومیسی کیلئے ای گورننس ایوارڈ حاصل کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے ۔ ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی نے آفریقہ ، سنٹرل ایشیاء ، لاطینی امریکہ اور یوروپ کا وی وی آئی پی کے ہمراہ دورہ کیا اور ان دوروں میں میڈیا رابطہ کار کی ذمہ داری بھی نبھائی ۔ اقوام متحدہ جنیوا میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، ہیومن رائیٹس کونسل اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن وغیرہ میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر ریڈی انگلش ، ہندی ، تلگو اور اسپینی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT