Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر چکراپانی کی دختر کی تصنیف کا روشیا کے ہاتھوں رسم اجراء

ڈاکٹر چکراپانی کی دختر کی تصنیف کا روشیا کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد 9 اگسٹ (این ایس ایس) گورنر ٹاملناڈو مسٹر کے روشیا نے آج آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین مسٹر اے چکراپانی کی دختر نیراجہ کی کتاب کا رسم اجراء ’’مائی ڈیڈ‘‘ کا احاطہ کونسل میں انجام دیا۔ اس موقع پر گورنر نے مخاطب کرتے ہوئے مصنفہ کو کتاب کی تصنیف پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایک طویل عرصہ بعد ان کی کونسل میں آمد پر کافی مسرور ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے دور کی یاد تازہ کی۔ اس تقریب میں آندھراپردیش اور تلنگانہ قانون ساز کونسلس کے چیرمین بالترتیب ڈاکٹر چکراپانی اور مسٹر کے سوامی گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT