Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر کلام کی بحیثیت صدر سائنسداں ناقابل فراموش خدمات

ڈاکٹر کلام کی بحیثیت صدر سائنسداں ناقابل فراموش خدمات

دفتر ضلع کانگریس جوائنٹ کلکٹر و دیگر کا اظہار تعزیت
نظام آباد:28؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق صدر جمہوریہ و سائنسداں اے پی جے عبدالکلام کا کل اچانک سانحہ ارتحال پر ضلع کے سیاسی، سماجی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پرگتی بھون میں منعقدہ تقریب میں ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے اے پی جے عبدالکلام کے اچانک سانحہ ارتحال پر زبردست خراج عقیدت پیش کیااور اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالکلام نے بحیثیت صدر جمہوریہ اور بحیثیت سائنسداں ملک کے زبردست کارنامہ انجام دیا اور یہ آخری وقت تک اپنے مقصد کی انجام دہی کیلئے مصروف رہے۔ ڈی آر او منوہر، پی ڈی نیشنل چائیلڈ لیبر سدھاکر، ریونیو ملازمین، ٹی این جی اوز کے قائدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ ضلع کانگریس آفس میں منعقدہ تقریب میں صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان کی قیادت میں منعقعدہ تقریب میں صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم، صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد، ٹائون کانگریس پریسیڈنٹ کیشو وینو، ٹی این جی اوز صدر وینکولو، یوتھ کانگریس کے صدر دھن راج، کانگریس قائدین این سدھاکر، گنگاریڈی و دیگر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے کہا کہ اے پی جے عبدالکلام ایک معمولی خاندان میں پیدا ہوئے اور یہ ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے میں زبردست خدمت انجام دی ۔ انہوں نے مزائیل کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ملک کیلئے ایک اہم کارنامہ انجام دیا۔ اے پی جے عبدالکلام بحیثیت صدر جمہوریہ معمولی عام انسان کی طرح رہتے ہوئے عہدہ کی اہمیت میں اضافہ کیا۔ یہ بحیثیت صدر جمہوریہ اور سائنسداں ملک کے وقار میں اضافہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کے نام کو روشن کرنے میں اہم ذمہ داری انجام دی۔ یہ اپنے مقصد کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے۔ آخری دن تک اپنے مقصد کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرنے والے کلام کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا اسے کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ اے پی جے عبدالکلام کے انتقال پر ضلع میں ہر مقام پر تعزیتی پروگرامس انجام دیتے ہوئے خراج پیش کیا گیا۔ تمام مدارس بند رکھے گئے ۔ ٹی آرایس، بی جے پی و دیگر کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT