Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈاکٹر کلام کی یاد میں کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں لگاکر میدان سنبھالا

ڈاکٹر کلام کی یاد میں کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں لگاکر میدان سنبھالا

چینائی ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)انڈیا اے اور آسٹریلیا اے کے کرکٹرس نے سیاہ آرم بیانڈس لگائے اور دوسرے چار روزہ غیر سرکاری ٹسٹ کی آج یہاں شروعات پر سابق صدر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی ۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم ، چیپاک میں اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں لگاکر اپنے سر جھکائے دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT