Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر کلام کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان

ڈاکٹر کلام کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان

سابقہ ایم ایل اے پرتاب ریڈی و دیگر کا سابق صدر کو خراج
شادنگر /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ صدر جمہوریہ مشہور و معروف سائنس داں اے پی جے عبدالکلام کا شیلانگ شہر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انتقال ہونے پر سابقہ رکن اسمبلی شادنگر کانگریس پارٹی چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے اپنے گہرے دکھ و رنج و ملال کا اظہار کیا ۔ مستقر شادنگر چوراہا پر کانگریس پارٹی قائدین نے سابقہ صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھاکر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر سابقہ ایم ایل اے چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ایک نامور مشہور و معروف سائنسداں کو کھویا ہے ۔ اے بی جے عبدالکلام نے چھوٹے سے شہر سے اپنی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے اعلی مقام صدر جمہوریہ کے عہدے تک پہونچے ۔ اس دوران کئی ایک عہدوں پر فائز رہے ۔ ان کے انتقال سے ملک کو ایک عظیم نقصان ہوا ہے ۔ اے پی جے عبدالکلام نے ملک کے نام کو روشن کرنے ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ نوجوان نسل ان کے تعلیمات اور ان کا نرم رویہ سے کافی متاثر ہے ۔ سائنس کو ترقی فراہم کرنے میں ترقی کی سمت گامزن کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ان کے خدمات کو ملک بھر کی عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی جے عبدالکلام ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیمی معاشی سماجی خدمات میں ہمیشہ آگے تھے۔ ان کے تمام خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اس موقع پر سابقہ مارکٹ کمیٹی چیرمین یادیا ، محمد علی خان بابر ، شادنگر بلدیہ چیرمین اگنوروشم ، بلدیہ کونسلرس کے چنیا ، وجئے کمار ریڈی ، سدھاکر کے علاوہ وی کیشور ، ڈی سرینواس یادو کے علاوہ دیگر مقامی کانگریس قائدین نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھا کر بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT