Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر کلام کے تعلیمی مشن کو پورا کرنا اہم خراج

ڈاکٹر کلام کے تعلیمی مشن کو پورا کرنا اہم خراج

خانہ پور میں تعزیتی جلسہ سے صدر مدرسہ پی پربھاکر اور دیگر کا خطاب
خانہ پور /30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانہ پور کے لٹل فلاور انگلش میڈیم ہائی اسکول میں سابق صدر جمہوریہ ہند و ملک کے عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسہ منعقد کیا ۔ اس موقع پر اسکولی طلباء اور اساتذہ نے ڈاکٹر کلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔قبل ازیں طلباء نے کلام کو خراج عقیدت پیش کرنے دو منٹ کی خاموشی منائی ۔ بعد ازاں پڈالا پربھاکر ہیڈ ماسٹر لٹل فلاور ہائی اسکول نے طلباء نے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ بات انتہائی رنج و غم اور دکھ کے ساتھ کہی جارہی ہے کہ ہندوستان کے عظیم سائنس داں و سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کے کلام سے بھی بے حد مشہور تھے ۔ ان کو بچوں سے بے حد لگاؤ تھا ۔ شیلانگ کے طلباء کو لکچر دیتے ہوئے ڈاکٹر کلام اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ اب ڈاکٹر کلام کا مشن ہمارے سامنے ہے ڈاکٹر کلام چاہتے تھے کہ ملک کا ہر بچہ پڑھ لکھ کر آگے بڑھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ایک غریب انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے بچپن میں خوب محنت سے تعلیم حاصل کی ۔ اپنے اسکولی اخراجات اور گھر چلانے کیلئے انہوں نے محنت مزدوری کی ، اخبارات فروحت کئے ۔ آخیر کار سخت محنت سے اعلی تعلیم حاصل کی اور وہ ملک کے عظیم ترین سائنس دان بن گئے ۔ انہوں نے ہمارے ملک کے دفاعی نظام کو اتنا طاقتور بنادیا کہ اس پر ساری دنیا حیران ہوکر رہ گی ۔ ڈاکٹر کلام نے ملک کی حفاظت کیلئے کئی مزائل بنائے ۔ اس لئے ڈاکٹر کلام کو مزائل مین بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی ان ہی خدمات کو دیکھتے ہوئے ملک کے سیاست دانوں نے انہیں صدر جمہوریہ بنادیا ۔ حکومتوں نے ان کی شخصیت ، قابلیت ملک کیلئے انجام دی گئی خدمات کو دیکھتے ہوئے کئی اعزازات اور بڑے بڑے ایوارڈ ، بھارت رتن سے بھی نوازا ۔ انہوں نے ہندوستان کے صدر بن کر بھی ایک عام آدمی کی طرح زندگی بسر کی جو ساری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔ ایک نمونہ ہے ۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ اب ہم سب کو ڈاکٹر کلام کو ہی اپنا آئیڈیل بنانا ہے اور اس ملک کو ترقی پر لیجانا ہے ۔ اس لئے کہ ڈاکٹر کلام کا بھی یہی خواب تھا اور ملک بھر کے اسکولی بچے ہی ڈاکٹر کلام کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT