Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر کلام کے خاندان کی نوجوانوں کے لئے نئی تحریک

ڈاکٹر کلام کے خاندان کی نوجوانوں کے لئے نئی تحریک

پی کرنبو (رامیشورم) /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے ارکان خاندان نے نوجوانوں کے لئے آج ایک نئی تحریک کا آغاز کیا اور یقین ظاہر کیا کہ یہ تحریک عبد الکلام کے ویژن انڈیا کا کام جاری رکھے گی۔ ملک کے نوجوان کلیدی شعبوں جیسے باشعور شہریوں کے مشن کا ارتقاء کی مشعل جلائے رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس تحریک کے طریقہ کار کا عنقریب تعین کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کلام کے پوتے اور خاندان کے ترجمان شیخ سلیم نے کہا کہ ہم اس تحریک کی شاخیں تمام ریاستوں میں قائم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ڈاکٹر کلام کے نام کا غلط استعمال نہ ہو۔ اس تحریک کا نظریہ سخت محنت، خلوص اور وابستگی کو یقینی بنانا ہے، جس کی نصیحت ڈاکٹر عبد الکلام ہمیشہ کیا کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دن اس تحریک کا علامتی آغاز ہوا ہے، ہم جلد ہی اس تحریک کو ملک گیر نوعیت کی تحریک بنادیں گے۔

TOPPOPULARRECENT