Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹر کی فائرنگ اور خودکشی کا کیس سی سی ایس کے حوالے

ڈاکٹر کی فائرنگ اور خودکشی کا کیس سی سی ایس کے حوالے

حیدرآباد۔ 7 ۔ مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ حمایت نگر میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے اپنے ساتھی ڈاکٹر پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے اور بعد ازاں خودکشی کرلینے کے کیس کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کے حوالہ کرنے کیلئے ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انوراگ شرما نے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ 7 فروری کو مادھا پور میں واقع دواخانہ کو لیکر دونوں ڈاکٹروں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر ششی کمار نے اپنی لائسنس یافہ ریوالور سے اپنے ساتھی ڈاکٹر اودے کمار پر قریبی فاصلہ سے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اس نے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے علاقہ معین آباد میں واقع فارم ہاؤز پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی تھی۔ حیدرآباد و سائبر آباد میں دو علحدہ مقدمات درج کئے جانے کے پیش نظر اور ڈاکٹر ششی کمار کی بیوی کی جانب سے اپنے شوہر کی خودکشی پر شبہات ظاہر کرنے پر ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ نے ان دو مقدمات کی تحقیقات سی سی ایس کے حوالہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT