Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹر کے قتل کا سبب بننے والی تیسری بیوی کی خودکشی

ڈاکٹر کے قتل کا سبب بننے والی تیسری بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) ہمایوں نگر میں ڈاکٹر کے برادر ِ نسبتی کے ہاتھوں سنسنی خیز قتل معاملہ نے ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سراج الدین کی تیسری شادی پر برہم ہوکر برادر نسبتی نے بے رحمی کے ساتھ انہیں کلینک میں قتل کردیا تھا، لیکن آج ان کی تیسری بیوی نے خودکشی کرلی۔ ڈاکٹر سراج الدین سے 30 سالہ عرشیہ بیگم کی شادی صرف 6 دن قبل ہی ہوئی تھی۔ انہوں نے آج صبح انتہائی اقدام کیا جس کی اطلاع تاخیر سے ملی۔ پولیس کالاپتھر نے عرشیہ بیگم کی خودکشی کی توثیق کی اور کہا کہ ان کے پاس سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ قتل مقدمہ میں برادر نسبتی اعظم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT