Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر کے لکشمن صدر بی جے پی تلنگانہ مقرر

ڈاکٹر کے لکشمن صدر بی جے پی تلنگانہ مقرر

حیدرآباد ۔ /8 اپریل (سیاست نیوز) سینئر بی جے پی قائد و ایم ایل اے حلقہ مشیرآباد ڈاکٹر کے لکشمن کو بی جے پی صدر ریاست تلنگانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مرکزی بی جے پی قیادت نے پانچ ریاستوں تلنگانہ ، یو پی ، اروناچل پردیش ، کرناٹک اور پنجاب کے لئے ہی ان صدور کا تقرر عمل میں لایا ۔ سبکدوش شدہ صدر جی کشن ریڈی کی میعاد پوری ہوچکی تھی ۔ بتایا گیا کہ سیاسی قیادت ان کی کارکردگی سے ناخوش تھی ۔ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کے پانچ ارکان ہیں جبکہ کے کے لکشمن قانون ساز اسمبلی میں پارٹی قائد ہیں ۔ کے لکشمن دوسری مرتبہ حلقہ مشیرآباد سے منتخب ہوئے ہیں وہ 95-99 ء صدر سٹی پارٹی رہ چکے ہیں ۔ کے لکشمن بی جے پی میں مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں ۔ جن دیگر ریاستوں میں بی جے پی صدر کا تقرر عمل میں آیا ان میں تاپر راؤ اروناچل پردیش ، کیشو پرساد موریا یو پی ، یدو یورپا کرناٹک شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT