Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر ہنچینل کو باوقار ’ سوامی ناتھن ایوارڈ ‘

ڈاکٹر ہنچینل کو باوقار ’ سوامی ناتھن ایوارڈ ‘

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر ہنچینل صدر نشین پروٹیکشن آف پلانٹس وائیٹیز اینڈ فارمرس رائیٹس ( پی پی وی ایف آر اے ) اور سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنس ، دھارواڑ کرناٹک کو شعبہ زراعت ، انیمل سائنسیس و فشریز میں عیر معمولی خدمات انجام دینے پر باوقار ایم ایس سوامی ناتھن ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ ریٹائرڈ آئی سی اے آر ایمپلائز اسوسی ایشن ، نوزی ویڈو سیڈس لمٹیڈ کے تعاون سے رواں سال کے اختتام پر حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مشترکہ طور پر اس باوقار اعزاز سے ڈاکٹر ہنچینل کو نوازیں گے ۔ مرکزی وزیر برائے زراعت رادھا موہن سنگھ اس ایوارڈ کو ڈاکٹر ہنچینل کے حوالے کریں گے ۔ ایوارڈ میڈل ، توصیف نامہ کے علاوہ دو لاکھ نقد رقم پر مشتمل ہوگا ۔ جنرل سکریٹری آر آئی سی اے آر ای اے ڈاکٹر جی ناگراج اور صدر ڈاکٹر ایم وی آر پرسناد نے یہاں میڈیا نمائندوں کو اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت کے نامور سائنسدانوں پر مشتمل ایک کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ہنچینل کا انتخاب ایوارڈ کے لیے عمل میں آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسوسی ایشن کو 65 ویں ایم ایس سوامی ناتھن ایوارڈ کے لیے جملہ 21 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT