Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈبلز کی درجہ بندی : ثانیہ کی ٹاپ پوزیشن برقرار

ڈبلز کی درجہ بندی : ثانیہ کی ٹاپ پوزیشن برقرار

نئی دہلی ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا ویمنس ڈبلز کی درجہ بندی میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ اُن کی پارٹنر سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے آج جاری کردہ تازہ ڈبلیو ٹی اے رینکنگس میں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا ہے۔ ثانیہ کا 11395 پوائنٹس کے ساتھ اول درجہ اب بھی اول درجہ ہے اور ہنگس کے کھاتے میں 11355 پوائنٹس ہیں۔ ثانیہ اور مارٹینا جو عالمی نمبر ایک ویمنس ڈبلز جوڑی ہیں، دونوں نے مل کر لگاتار 26 میچز جیتے ہیں، جس پر انھیں مسلسل چھ خطابات یو ایس اوپن، گوانگژو، ووہان، بیجنگ، ڈبلیو ٹی اے فائنلس اور یہاں کا ٹائٹل بھی حاصل ہوئے ہیں۔ یہ 2012ء میں اطالوی جوڑی سارہ ایرانی اور رابرٹا وِنسی کی لگاتار 25 کامیابیوں کے بعد بہترین ریکارڈ ہے۔ سارا اور رابرٹا نے مسلسل 5 خطابات جیتے تھے۔ ہندوستانی مَردوں میں صرف روہن بوپنا کو ڈبلز کے ٹاپ 10 میں جگہ ملی ، جہاں سرفہرست برازیل کے مارسلو میلو ہیں، جن کے بعد رومانیہ کے ہوریا ٹیکاؤ اور نیدرلینڈز کے جین۔جولیان روجر ہیں۔مینس سنگلز درجہ بندی میں یوکی بھامبری 95 ویں پوزیشن پر سب سے اونچے درجہ والے ہندوستانی ہے۔

TOPPOPULARRECENT