Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈرومس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

ڈبل بیڈرومس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

محبوب نگر میں رکن اسمبلی و ضلع کلکٹر نے مکانات کے نقشوں کا مشاہدہ کیا
محبوب نگر  ۔ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر میں ڈبل بیڈروم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے اور تفصیلات سے واقفیت کیلئے مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ اور ضلع کلکٹر رونالڈ روز ڈیوٹی پلی پہنچے جہاں 850 استفادہ کنندگان کیلئے ڈبل بیڈرومس کی تعمیر جاری ہے ۔ انہوں نے مکانات کے نقشہ کا مشاہدہ کیا اور کنٹراکٹرس کو ہدایت دی کہ تعمیر کیلئے جو وقت دیا گیا اس سے قبل تعمیر مکمل کر لی جائے ۔ استفادہ کنندگان کو نئے بیڈرومس میں اُگادی تہوار منانے کا موقع فراہم کیا جائے ۔  وہاں سے کرستان پلی سروے نمبر 523 میں ڈبل بیڈروم کی تعمیر کا جائزہ لیا اور وہاں کے کنٹراکٹرس سے سوال کیا کہ تعمیر کب تک پوری ہوگی ؟ اور پابند کیا کہ ڈسمبر تک تعمیر ختم کردی جائے ۔ اُگادی تک 325 مکانات کی تعمیر بہرحال مکمل کی جائے ، جہاں سے وہ کہنہ پالمور میں ڈبل بیڈروم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جہاں بیڈرومس کی تعمیر کیلئے جھونپڑیاں مہندم کی گئیں تھیں ۔ انہوں نے متاثرین کا اجلاس طلب کیا ۔ متاثرین نے اپنی حالت زار سنائی اور کہا کہ 6 ماہ قبل ہماری جھونپڑیاں مہندم کردیئے گئے اور ہم آسمان کے نیچے گذارہ کررہے ہیں ضلع کلکٹر برہم ہوئے اور ہاوزنگ عہدیدراوں کو پابند کیا کہ فوری 25 مکانات کی تعمیر مکمل کی جائے بعدازاں وہ پدا چیرو پہونچ جہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور درگاہ عبدالقادر کے قریب گودام سے متصل اراضی کا معائنہ کیا ۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ اس اراضی پر ریتو بازار کے قیام کی منظوری عمل میں آچکی ہے ۔ ضلع کلکٹر کے اس دورے پر عوام مسرور و مطمئن دیکھے گئے کہ محبوب نگر کے دیرینہ مسائل شائد اب حل ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر دیو سنگھ نائیک ، آر ڈی او لکشمی نارائنا ، پی ڈی ہاوزنگ رمنا راو  ، تحصلدارپربھاکر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT