Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈروم اسکیم، درخواستوں کی بھرمار سخت شرائط کے سبب مستحقین کو مشکلات

ڈبل بیڈروم اسکیم، درخواستوں کی بھرمار سخت شرائط کے سبب مستحقین کو مشکلات

یلاریڈی۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی میں ڈبل بیڈ روم اسکیم میں درخواست گذاروں کی خاصی کثرت دیکھنے میں آرہی ہے۔ اب تک لگ بھگ 1600 درخواستیں داخل ہوچکی ہیں۔ منڈل لنگم پیٹ کے ایکا پلی ، سجن پلی، لنگم پیٹ علاقوں کیلئے 1100 درخواستیں داخل کی گئیں۔ تحصیلدار مسٹر دتاتری نے مزید بتایا کہ تین علاقوں کیلئے 100ڈبل بیڈ روم والے مکان منظور کئے گئے ہیں۔ درخواست گذاروں کی تفصیلات کا عہدیداروں نے بھی سروے کا آغاز کردیا ہے۔ فراہم کی گئی تفصیلات کا عہدیدار معائنہ کررہے ہیں اور ہر حال میں مستحق خاندان کو ہی ڈبل بیڈروم فراہم کرنے کی تیاری میں ہیں۔ منڈل گندھاری مستقر کے ساتھ ساتھ جواڑی، سرواپور مواضعات میں ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے دی گئیں درخواستوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ ریونیو انسپکٹر مسٹر سرینواس نے مزید بتایا کہ منڈل کے تین علاقوں کو 100ڈبل بیڈ روم منظور کئے گئے جس کیلئے اب تک 656 درخواستیں داخل کی گئی ہیں اور درخواستگذاروں کے پاس مواضعات کے وی آر او پہنچ کر درخواستوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ درخواست گذاروں کو آمدنی صداقت نامہ پیش کرنے کا لزوم رکھا گیا ہے جبکہ یہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ رکھتے ہیں۔ اس کے بعد بھی انکم سرٹیفکیٹ طلب کرنا عوام پر غیر ضروری دباؤ کے سوا کچھ نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مکانات کم ہیں اور مستحق افراد زیادہ ہیں جس سے تجسس برقرار ہے۔

TOPPOPULARRECENT