Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈروم اسکیم پر بلڈرس سے سست ردعمل

ڈبل بیڈروم اسکیم پر بلڈرس سے سست ردعمل

حیدرآباد ۔20اکتو بر(سیاست نیوز )تلنگانہ حکومت کی باوقار ڈبل بیڈروم اسکیم پر بلڈرس سے سست ردعمل حاصل ہورہاہے ۔ ٹی آر ایس نے انتخابی وعدہ کیا تھا کہ وہ برسر اقتدار آنے کے بعد غریبوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات کی بڑے پیمانہ پر تعمیر کروائے گی تاہم بلڈرس سے سست ردعمل ان مکانات کے سلسلہ میں وصول ہورہا ہے جس سے ان مکانات کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہے اور حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے حکومت کے نشانہ میں مشکل صورتحال کا اسے سامنا ہے ۔ حکومت کی جانب سے 20مقامات پر مکانات تعمیر کرنے کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے تاہم صرف تین کالونیوں میں ہی مکانات کی تعمیر کیلئے بلڈرس آگے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT