Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈروم اسکیم کے نام پر غریب و بے گھر افراد کے ساتھ کھلواڑ

ڈبل بیڈروم اسکیم کے نام پر غریب و بے گھر افراد کے ساتھ کھلواڑ

قطب اللہ پور میں سی پی آئی کا شعور بیداری اجلاس عام ، سی وینکٹ ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔13جولائی(سیاست نیو ز) ریاست تلنگانہ میںڈبل بیڈرومس مکانات کی عاجلانہ فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے آج قطب اللہ اسمبلی حلقہ کا پیدل دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سی پی آئی کے ریاستی وعلاقائی قائدین اور کارکنوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے اس موقع پر کہاکہ ڈبل بیڈورم اسکیم کے نام پر غریب او ربے گھر افراد سے کھلواڑ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ریاست گیر بھوپراٹم احتجاج کا احیاء عمل میںلائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈبل بیڈروم اسکیم کے نام پر شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف واکناف میںزور و شور کے ساتھ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے سرکاری اراضیات پر سنگ بنیاد رکھا مگر دیڑھ سال کا وقفہ گذر جانے کے بعد بھی وہاں پر تعمیری سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے متعلق اپنے وعدے کی تکمیل کو عملی جامہ پہنائے۔

TOPPOPULARRECENT