Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈروم اسکیم : یلاریڈی میں 5899 درخواستیں وصول

ڈبل بیڈروم اسکیم : یلاریڈی میں 5899 درخواستیں وصول

یلاریڈی ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ڈبل بیڈروم مکانات سے متعلق یلاریڈی حلقہ کو مختص کئے گئے مکانات سے زیادہ آٹھ گنا درخواستیں وصول کی گئیں ہیں جس سے مواضعات کے غریب مستحق افراد میں تشویش پیدا ہورہی ہے ۔ اس موقع پر ڈبل بیڈروم مستحقین کے انتخاب میں عوامی نمائندے اور عہدیدار مکمل صداقت کے ساتھ مستحق افراد کا انتخاب کرنا ہوگا۔ غریب عوام کا یہ ڈیمانڈ بھی ہے کئی سال سے مکمل زندگی جھونپڑی میں گذارنے والے خاندان ان کی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے وزیراعلی مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے جو مکانات کی اسکیم تشکیل دی ہے اسے بہتر طریقہ سے انجام دی جائے تو غریب چہرے سے مایوسی دور ہوگی ۔ عوام کا مطالبہ ہیکہ مستحقین کے انتخاب میں درمیانی دلالوں ، عوامی نمائندوں کی مداخلت سے پاک عہدیدار سخت ترین فیصلہ لیں تو انصاف ہوگا کیونکہ مکانات سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں ہیں اور ان میں کئی افراد مکانات رکھتے ہوئے بھی درخواستیں دی ہیں جس سے غریب عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ڈبل بیڈروم مکانات اسکیم میں پہلے مرحلہ کے تحت یلاریڈی حلقہ میں چھ منڈلوں کے 16 مواضعات کا انتخاب کرتے ہوئے 680 ڈبل بیڈروم منظور کئے گئے جس کیلئے حلقہ کے چھ منڈلوں سے 5899 درخواستیں وصول ہوئیں ہیں ۔ منڈل یلاریڈی کو 80 مکانات منظور کئے گئے جس کیلئے 1188 درخواستیں دی گئیں ۔ تماریڈی کو 30 مکانات کیلئے 50 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کیلئے 50 مکانات منظور کئے گئے جس کیلئے 451 درخواستیں دی گئیں ۔ منڈل کے پوچارم علاقہ کو 50 مکان منظور کئے گئے جس کیلئے 167افراد نے درخواست دی ہے ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر کیلئے 50 مکانات مختص کئے گئے جس کیلئے 1078 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ منڈل کے ایکا پلی کو 25 مکان منظور کئے گئے جس کیلئے 152 افراد نے درخواستیں دی ہیں اور سجن پلی کو بھی 25 مکان الاٹ کئے گئے جس کیلئے 172 درخواستیں داخل کی گئیں۔ منڈل تاڑوائی کے ریرہ پہاڑ علاقہ کو 50 مکان منظور کئے گئے جس کیلئے 202 درخواستیں داخل ہوئیں اور بسوانا پلی کیلئے 50 مکانات مختص کئے گئے اور درخواستیں 191 داخل کی گئیں ۔ گندھاری مستقر کو 50 ڈبل بیڈروم منظور کئے گئے جس کیلئے 628 درخواستیں دی گئیں ۔ جواڑی علاقہ کو 20 مکانات منظور کئے گئے اور 130 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ سروا پور کو 30 مکانات منظور کئے گئے جس کیلئے 98 درخواستیں دی گئیں ۔ سدا شیوا نگر مستقر کیلئے 50 ڈبل بیڈروم مختص کئے گئے جس کیلئے 547 درخواستیں داخل کی گئیں ۔ اڈلور یلاریڈی کو 50 مکانات کو 350 درخواستیں داخل ہوئیں ۔ پدما جی واڑی کو 20 ڈبل بیڈروم منظور کئے گئے جس کیلئے 245 درخواستیں دی گئیں اور کلوا وال کیلئے 50 مکان الاٹ کئے گئے جس کیلئے 250 درخواست گذاروں اپنی اپنی درخواستیں داخل کیں ۔ اس طرح حلقہ کے 680 مکانات کیلئے جملہ 5899 درخواستیں وصول کی گئیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT