Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈروم درخواستوں کا معائنہ

ڈبل بیڈروم درخواستوں کا معائنہ

یلاریڈی۔15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے ایکاپلی ‘ سجن پلی ‘ لنگم پیٹ تین مواضعات سے ڈبل بیڈروم کیلئے وصول کی گئیں درخواستوں کا ریونیو انسپکٹر گنیش نے معائنہ کیا ۔ تین علاقوں کیلئے 100 ڈبل بیڈروم منظور ہونے پر اب تک جملہ 1300 درخواستیں وصول کی گئیں ہیں ۔ وصول کی گئیں درخواستوں کو واڈروں کے حساب سے الگ الگ کر کے انکوائری کی جائے گی ۔ اس موقع پر وی آر او درستمیا‘ ستیہ نارائنا ‘ راج کمار ‘ بائیروجا اور وی آر اے موجود تھے ۔ اس طرح تمام منڈل کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے غیر معمولی عوام میں دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT