Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈروم فلیٹس کے نام پر دھوکہ دہی: پونم پربھاکر

ڈبل بیڈروم فلیٹس کے نام پر دھوکہ دہی: پونم پربھاکر

حیدرآباد /29 دسمبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد پونم پربھاکر نے ڈبل بیڈ روم اسکیم کو انتخابی اسکیم میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا اور اس پر عمل آوری کے لئے ارکان اسمبلی کو درخواست داخل کرنے کی شرط پر اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے فوری دست برداری کا مطالبہ کیا۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب بھی ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں، ٹی آر ایس حکومت ڈبل بیڈ روم فلیٹس کے لئے جی او جاری کرکے عوام کو دھوکہ دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخاب سے قبل حیدرآباد میں صرف 300 فلیٹس کی تقسیم اور اس کو ماڈل پراجکٹ کے طورپر پیش کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسی طرح اضلاع کریم نگر اور میدک میں بیڈروم کی تعمیر کا وعدہ کرکے عوام کو اعتماد میں لیا گیا اور وہ جن مکانات میں مقیم تھے، انھیں منہدم کردیا گیا، جب کہ عوام آج بھی عارضی شلٹرس میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT