Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے اضافی وسائل سے استفادہ

ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے اضافی وسائل سے استفادہ

ریتی کی مفت سربراہی ‘ سمنٹ کیلئے مختلف کمپنیوں سے معاہدے
حیدرآباد ۔ 13مارچ ( این ایس ایس ) وزیر فینانس ای راجندر نے آج اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے مصارف اضافی بجٹ وسائل کے ذریعہ پورے کئے جائیں گے لیکن انہوں نے یہ صراحت نہیں کی کہ اس بڑے امکنہ پروگرام کیلئے درکار بھاری فنڈز کس طرح حاصل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کومعیاری رہائش فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے 2.60لاکھ ڈبل بیڈروم کے مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ۔ ان میں 1426 مکانات فبروری 2017ء کے ختم تک مکمل ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید 16,068 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے اس کیلئے ٹنڈرس کی طلبی کا عمل جاری ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے گذشتہ اسمبلی سیشن میں اس کا اشارہ بھی دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹراکٹرس کا ردعمل حوصلہ افزاء نہیں رہا کیونکہ ان میں سے اکثر حکومت کی مشن کاکتیہ ‘ مشن بھگیرتا اور دیگر آبپاشی اسکیمات میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت اب ریتی مفت فراہم کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ سمنٹ کی 230کیلوفی بیاگ سربراہی کیلئے 31کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ اس وقت سمنٹ کی مارکٹ قیمت 320روپئے فی بیاگ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT