Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈروم کیلئے اراضی کا سروے مکمل

ڈبل بیڈروم کیلئے اراضی کا سروے مکمل

تانڈور /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریبوں کیلئے شہر تانڈور میں ڈبل بیڈروم کے طور 600 مکانوں کی منظوری عمل میں آئی ۔ اس کیلئے اراضی کا سروے سرکاری عہدیداروں نے مکمل کرلیا ہے ۔ حیدرآباد روڈ پر راجو کالونی کے قریب سروے نمبر 52 ، 64 اور این ٹی آر کالونی کے آگے سروے نمبرات 45، 44 ، 41 محاذی جملہ 15 ایکر اراصی اس مقصد کیلئے مختص کردی گئی ہے جہاں ڈبل بیڈروم مکانات G+1 تعمیر کئے جائیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق راجیو کالونی کے قریب 440 اور موضع اشارام میں این ٹی آر نگر کالونی کے قریب جملہ 160 مکانات تعمیر ہوں گے ۔ اس طرح جملہ 600 مکانات 600 غڑیب بے گھر خاندانوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس پراجکٹ پر مشتمل پراجکٹ رپورٹ عہدیدار حکومت کو پیش کریں گے ۔ بعد ازاں حکومت کی منطوری کے بعد مکانات کی تعمیر کا آغاز ہوگا ۔ سروے ٹیم کی قیادت سنتوش کمار ، کمشنر بلدیہ تانڈور نے کی ۔ ان کے ہمراہ سریکانت سنیٹری انسپکٹر اور شری انوپ دوبے نمائندہ ارتھ فاؤنڈیشن کنسلٹنسی Earth Foundation Consultancy گجرات بھی شریک تھے ۔ آئندہ اسمبلی بجٹ کے بعد درخواستیں طلب کی جائیں گی ۔ ہر قسم کی سیاسی سفارش کو نظر اندام کرکے انتخاب میں پوری شفافیت برتی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT