Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم اسکیم کی ملک بھر میں ستائش: کے ٹی آر

ڈبل بیڈ روم اسکیم کی ملک بھر میں ستائش: کے ٹی آر

بنسی لعل پیٹ میں 468 مکانات کیلئے سنگ بنیاد،ریاست کے مختلف مقامات میں تعمیراتی کام جاری
حیدرآباد 16 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تلنگانہ کی ڈبل بیڈ روم اسکیم کو ملک کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی 28 ریاستوں میں تعمیر کی جانے والی مکانات کی اسکیم سے تلنگانہ کی اسکیم بالکل منفرد ہے جس کی سارے ملک میں ستائش ہورہی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست میں 2.60 لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے آج بنسی لعل پیٹ ڈیویژن کے بنڈا میسماں نگر بستی میں 2 ایکر اراضی پر 468 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا جس پر 34 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوں گے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر انیمل ہسبینڈری ٹی سرینواس یادو، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، مقامی کارپوریٹر ہیما لتا بھی موجود تھے۔ یہاں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہاکہ غریب عوام پر ایک روپیہ کا بوجھ عائد کئے بغیر حکومت ساری ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک ڈبل بیڈ روم مکانات پر 8.5 لاکھ روپئے خرچ کررہی ہے۔ یہی مکان اگر بلڈرس سے خریدا جاتا ہے تو تقریباً 35 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ تاہم چیف منسٹر کے سی آر غریب عوام کو سماج میں عزت و احترام کا مقام عطا کرنے کے لئے ساری ذمہ داری اپنے کندھوں پر قبول کرلی ہے۔ انھوں نے کہاکہ وعدے کے مطابق گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ آئی ڈی ایچ کالونی کے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ آئی ڈی ایچ کالونی سے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا آغاز ہوا جو آج ریاست کے تمام شہروں اور گاؤں میں بڑی تیزی سے تعمیری کام جاری ہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے مقررہ وقت میں مکانات کی تعمیر کے لئے مقامی عوام سے مکمل تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ریاستی وزیر انیمل ہسبینڈری سرینواس یادو نے کہاکہ بستی کے تمام استفادہ کنندگان کو پوزیشن سرٹیفکٹ دیا جائے گا۔ کسی کو بھی تشویش میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ ابھی تک 70 فیصد مکانات خالی ہوئے ہیں۔ مابقی مکانات کو بھی جلد از جلد خالی کرنے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT