Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم امکنہ اسکیم کیلئے مرکز نے تلنگانہ کیلئے رقم جاری کردی

ڈبل بیڈ روم امکنہ اسکیم کیلئے مرکز نے تلنگانہ کیلئے رقم جاری کردی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کیلئے غیر معمولی اہمیت کی حامل ’ ڈبل بیڈ روم ‘ امکنہ اسکیم کی موثر عمل آوری کیلئے مرکزی حکومت نے اپنے حصہ کے عوض رقم 179 کروڑ روپئے نہ صرف منظور کئے بلکہ جاری بھی کردئیے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یونٹ سے متعلق مرکزی حکومت نے اپنے حصہ کے تحت 1.5 لاکھ روپئے مختص کر کے جملہ مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی غرض سے مذکورہ رقومات جاری کئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اسکیم سے متعلق ریاستی حکومت نے ریاست میں شہری علاقوں میں مقیم غریب عوام کے ضرورتوں کی تکمیل کیلئے مکانات تعمیر کرنے جامع تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے مرکز کو روانہ کی تھی ۔ اس رپورٹ کے سلسلہ میں گذشتہ دنوں ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق تلنگانہ مسٹر دانا کشور کی قیادت میں ریاست کے تمام میونسپل کمشنروں کو مدعو کر کے تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور میونسپل کمشنروں کی جانب سے مرتب کردہ پراجکٹ رپورٹ حاصل کئے اور بتایا گیا کہ تمام حاصل کردہ تفصیلی پراجکٹ رپورٹس کے منجملہ 26 تفصیلی پراجکٹ رپورٹس کو قطعیت دی گئی ہے اور ان رپورٹس کو جاریہ ماہ 18 نومبر کو دہلی میں مرکزی حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT