Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم فلیٹس و مکانات اسکیم کیلئے جی او جاری

ڈبل بیڈ روم فلیٹس و مکانات اسکیم کیلئے جی او جاری

حیدرآباد۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت نے ڈبل بیڈ روم امکنہ اسکیم پر موثر عمل آوری و مکانات کے تعمیری تخمینہ پر مبنی رہنمایانہ خطوط پر مشتمل جی او آج جاری کیا۔ ریاست بھر میں دو لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کیلئے محکمہ فینانس کی جانب سے بھی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی ہے۔ جاریہ مالیاتی سال 2016-17 میں ہی یہ تمام مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ جی او میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم فلیٹس کیلئے تعمیری تخمینہ رقم 5.04 لاکھ روپئے اور شہری علاقوں (ٹاؤنس ) میں ڈبل بیڈ روم فلیٹس کیلئے  5.30 لاکھ روپئے جبکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں ڈبل بیڈ روم فلیٹس کیلئے تعمیری تخمینہ رقم سات لاکھ روپئے مختص کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT