Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے ایکشن پلان کی تیاری

ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے ایکشن پلان کی تیاری

کرپشن کو آہنی پنجہ سے کچل دینے چیف منسٹر کی ہدایت
حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حیدرآباد شہر میں ایک سال کے اندر ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے سے متعلق ایکشن پلان تیار کریں۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کے لئے دو ذخائر آب تعمیر کرنے کے کام بھی تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر نے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کے ساتھ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی محکمہ کے بجٹ تخمینوں کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کو گلوبل سٹی کی حیثیت سے ترقی دینے میں عہدیداروں کے رول کو اُجاگر کیا۔ چیف منسٹر نے کارپوریشن بلدیات میٹرو واٹر ورکس اور ٹاؤن پلاننگ محکمہ جات میں کرپشن کو آہنی پنجہ سے کچل دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT