Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے ریلویز کی غیر مستعملہ اراضی کی طلبی

ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے ریلویز کی غیر مستعملہ اراضی کی طلبی

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کی دہلی میں وزیر ریلوے سریش پربھو سے ملاقات
نئی دہلی 9 مارچ ( پی ٹی آئی ) ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج ریاست سے متعلق مختلف پراجیکٹس کی عاجلانہ تکمیل کیلئے مرکز سے مدد طلب کی ہے ۔ وزیر ریلوے مسٹر سریش پربھو سے دہلی میںملاقات کے دوران کے ٹی آر نے ان سے خواہش کی کہ ریلویز کی جو خالی اراضیات ہیں انہیں ریاست میں ڈبل بیڈ روم اسکیم کے مکانات کی تعمیر کیلئے فراہم کیا جائے ۔ کے ٹی آر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کیلئے مختلف محکمہ جات کی غیر مستعملہ اراضیات کی نشاندہی کی ہے ۔ ان میں ریلویز کی 32 ایکر اراضی موجود ہے جسے ہم نے ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ پراجیکٹ کیلئے مرکز سے طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے نے ہماری جانب سے طلب کردہ 32 ایکر اراضی کے بدلے چرلا پلی اور ناگولا پلی میں متبادل اراضیات فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے دو ہفتوں کی مہلت مقرر کی گئی ہے ۔ ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ پراجیکٹ حکومت تلنگانہ کی اصل اسکیم ہے اور یہ سماج کے پسماندہ طبقات کو مکانات فراہم کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے ۔ بعد ازاں کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر نتن گڈکری سے ملاقات کی اور سڑکوں سے متعلق مختلف پراجیکٹس کیلئے مرکز سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ سے ورنگل کے قریب اسکائی واک تعمیر کرنے کی خواہش کی ہے اور کئی دوسرفے پراجیکٹس کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر زور دیا ہے ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ بلدی نظم و نسق اور شہری رقیات کے بھیوزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دارالحکومت دہلی میں ریاست میںسرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کئی خانگی کمپنیوں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کئے ہیں۔ انہں نے کہا کہ مختلف خانگی کمپنیوں کے ساتھ انہوں نے ملاقاتیں کی ہیں اور ورنگل ٹکسٹائیلس پارک اور سرسلہ اپاریل پارک کیلئے سرمایہ کاری کی ترغیب دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT