Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے 399 ایکڑ اراضی کی نشاندہی

ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے 399 ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 97 مقامات پر اراضی دستیاب۔ مختلف محکمہ جات کا مشترکہ اجلاس
حیدرآباد 8 مئی ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 97 مقامات پر 399.31 ایک اراضی کی نشاندہی کی ہے تاکہ غریبوں کیلئے یہاں ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جاسکیں۔ یہ انکشاف آج مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں ہوا ۔ اجلاس میں 46 نشاندہی کردہ مقامات کے تعلق سے ٹنڈرس کو قطعیت دی گئی جو 67.94 ایکر اراضی سے متعلق ہیں۔ ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اراضیات کی منتقلی کا عمل تیز کردیں۔ آج کے اجلاس میں کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ‘ حیدرآباد میٹرو ریل کے مینیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی ‘ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے ایم ڈی ‘ حیدرآباد و میڑچل اضلاع کے جوائنٹ کلکٹرس حیدرآباد و سائبر آباد کے جوائنٹ کمشنران ٹریفک ‘ ٹی ایس آر ٹی سی کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر ‘ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے جنرل مینیجر اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تاہم ایچ ایم ڈی اے ‘ رچہ کونڈہ پولیس ‘ رنگا ریڈی کلکٹریٹ اور آر اینڈ بی محکمہ جات کے عہدیدار اجلاس میں شریک نہیں تھے ۔ اجلاس کے دوران کئی دوسرے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تعلق سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکموں کی جانب سے وسائل کو مجتمع کیا جائیگا اور ہر محکمہ ایک نوڈل عہدیدار مقرر کریگا ۔ ڈائیل 100 کو ایمرجنسی کال کے طور پر استعمال کیا جائیگا اور اس کے اخراجات تمام محکمہ جات ادا کرینگے ۔ آگ لگنے کے واقعات پر فوری کارروائی کی جائیگی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسا اجلاس ہر ماہ ایک مرتبہ کی بجائے ہر ماہ دو مرتبہ منعقد کیا جائیگا اور یہ سلسلہ مانسون کے ختم تک رہے گا ۔ اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ مانسون کے ختم تک روڈ کٹنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی تاہم مخصوص معاملات میں مناسب جواز پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ اعلی عہدیداروں نے شہر میں 97 پانی جمع ہونے کے مقامات کی نشاندہی کی اور اس مسئلہ کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹلوں کے مشترکہ معائنے کئے جائیں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو کاریڈار کے حصے کو خوبصورت بنانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT