Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا مطالبہ

ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا مطالبہ

کے سی آر کالونی ورنگل کے وفد کی ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی
ورنگل /10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل شہر کے علاقہ عرس گٹہ (بھٹ پلی روڈ) میں کے سی آر کالونی کے سماجی کارکن محمد غوث خاں کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری سے ملاقات اور ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کے سی آر نگر کالونی میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ جس پر ڈپٹی چیف منسٹر نے مثبت جواب دیا۔ واضح رہے کہ کے سی آر نگر کالونی میں تمام طبقات کے غریب خاندان رہتے ہیں، جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ ایک طویل عرصہ سے محمد غوث خاں نے حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈ روم مکان اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں مختلف سیاسی قائدین کو یادداشت حوالے کی۔ اس کالونی کے رہنے والے عوام غریب اور مستحق ہیں۔ حکومت سے مسلسل نمائندگی کرتے ہوئے ورنگل تحصیلدار سے اراضی کی نشاندہی کرکے سروے بھی کروایا گیا۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر وائی کرونا، جوائنٹ کلکٹر پرشانت جے پاٹل سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والے وفد میں محمد غوث خان، ایم اے باسط، محمد رحمن علی، جانکنی دیو، محمد یعقوب، محمد اسماعیل، سری دیو اور دیگر بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT