Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیری کاموں میں تیزی پیداکرنے پر توجہ مرکوز

ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیری کاموں میں تیزی پیداکرنے پر توجہ مرکوز

حیدرآباد 14مئی (سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ حکومت نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے کاموں میں تیزی پیداکرنے کے سلسلہ میں توجہ مرکوز کردی ہے ۔اب تک منظوری دو لاکھ 62ہزار مکانات کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔عنقریب ان مکانات کے استفادہ کنندگان کا انتخاب مکمل کرتے ہوئے مرکز سے آنے والے ہوزنگ فنڈ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مکانات کی تعمیر کا کام کیا جائے گا۔انتخابی وعدہ کے مطابق کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت ریاستی حکومت ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا کام کر رہی ہے ۔16-2015اور17-2016میں اب تک 2.62لاکھ سے زائد مکانات کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے جس میں سے ایک لاکھ مکانات شہر حیدرآباداور بقیہ ایک لاکھ 62ہزار 336مکانات اضلاع میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ماضی میں ہر حلقہ کے لئے 400مکانات کی منظوری عمل میں لائی گئی تھی۔تاہم اب بتایاجاتاہے کہ ہر حلقہ کے لئے ایک ہزار مکانات کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ان مکانات کی تعمیر کے کاموں میں تیزی پیداکرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے افسروں پر زور دیا ہے کہ دو لاکھ مکانات کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیاجائے ۔اب تک 40ہزار016مکانات کے ٹنڈ رس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT