Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل روڈ اسکیم ، بودھن میں 300 مکانات تعمیر کئے جائیںگے

ڈبل روڈ اسکیم ، بودھن میں 300 مکانات تعمیر کئے جائیںگے

بودھن /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کے کیمپ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ شہریان بودھن کو پہلے مرحلے میں ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت 300 مکانات تعمیر کئے جائیںگے ۔ انہوں نے بتایا کہ بودھن شہر کے 35 بلدی حلقوں میں سے پہلے 12 وارڈوں ، 32 ، 1 ، 5 ، 20 ، 16 ، 24 ، 25 ، 14 ، 35 ، 2 ، 11 اور 17 ویں وارڈس کا معزز رکن اسمبلی بودھن نے انتخاب کیا ۔ ان بلدی حلقوں میں رہنے والے بے گھر مستحق افراد 18 جنوری تک سادہ کاغذ پر خواتین کی طرف سے تحریر کردہ درخواستیں تحصیلدار آفس بودھن میں داخل کریں ۔ چیرمین بلدیہ نے کہا کہ ماہ مارچ کے بعد دوسرے مرحلے اور اس کے بعد تیسرے مرحلے میں باقی بچے بلدی حلقوں میں موجود بے گھر اہل افراد کا انتخاب کیا جائے گا ۔ جناب عابد احمد صوفی صدر ٹاون ٹی آر ایس پارٹی نے کہا کہ مسلم کثیر آبادی والے شہر بودھن کے غریب سطح غربت سے نچلی سطح پر زندگی گذارنے والے بے گھر افراد کو رہائشی مکانات فراہم کرنے معزم رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کی نمائندگی پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے زائد 300 مکانات کی منظوری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی حلقہ بودھن کو قبل ازیں دیگر اسمبلی حلقہ جات کے مساوی پہلے مرحلے میں 400 مکانات منظور ہوچکے ہیں ۔ جناب عابد نے ایم ایل اے بودھن اور چیف منسٹر تلنگانہ سے شہر بودھن کیلئے زائد 300 مکانات کی منظوری عمل میں لانے پر اظہار تشکر کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں شیام راؤ ، ایم پی ٹی سی اعجاز خان شرف الدین ، سید اشفاق علی ، ممتاز احمد و دیگر ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT