Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے (14) کروڑ منظور

ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے (14) کروڑ منظور

رامڑگ ۔ 11؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامڑگ تا چپہ دنڈی سڑک کی توسیع اور ڈبل روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں ریاستی حکومت نے (14) کروڑ روپئے کی منظوری دی اس ضمن میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین نے منڈل صدر جویاکا کروناکر کے زیر اہتمام کے سی آر چیف منسٹر ‘ وزیر سیول سپلائز ایٹالہ راجندر ‘  ایم پی ونود کمار اور رکن اسمبلی بوڈگے شوبھا کی تصاویر کو دودھ سے نہلا یاگیا۔ حلقۂ اسمبلی کی ترقی کو برداشت نہ کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کے قائدین غلط بیانات دے رہے ہیں۔ ٹی آر ایس قائدین نے بتایا ۔ اس موقع پرگوپال راؤ پیٹھ مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بوڈ اوی ملما ‘ ملیشم ‘ منڈل سرپنچ ‘ سنگھم صدر اوٹیلا وینکٹ رمنا ریڈی ‘  ایم پی پی جائیڈی تروپتی ‘ سرپنچ وینکٹ ریڈی کو آپشن رکن صلاح الدین ‘ مارکٹ نائب صدر کٹلاشنکر اور ڈائرکٹرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT