Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’ڈرائیور کم اونر ‘‘ اسکیم کیلئے بیروزگار نوجوانوں سے درخواست طلب

’’ڈرائیور کم اونر ‘‘ اسکیم کیلئے بیروزگار نوجوانوں سے درخواست طلب

حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) حکومت ِ تلنگانہ نے بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے ایک نئی اسکیم ’’ڈرائیور کم اونر‘‘ متعارف کی ہے جس کے تحت ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقے کے بیروزگار نوجوانوں کو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ حکومت نے اس ضمن میں اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست گزار کا مقامی ہونا ضروری ہے۔ 8 ویں جماعت کامیاب یا دسویں کامیاب یا ناکام امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ درخواست گزار کی عمر 21 تا 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ شہری علاقوں کے امیدواروں کیلئے سالانہ آمدنی کی حد 2 لاکھ روپئے اور دیہی علاقوں کیلئے 1.50 لاکھ روپئے ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ آر ٹی اے کی جانب سے 31 ڈسمبر 2015ء سے قبل جاری کردہ لائیٹ موٹر وہیکل لائسنس اور بیاچ نمبر بھی ضروری ہے۔ اسکیم کے تحت حکومت قرض رقم کا 60% حصہ (تقریباً 5 لاکھ روپئے) سبسڈی کے طور پر فراہم کرے گی اور درخواست گزار کو 50,000 روپئے ادا کرنا ہوگا۔ خواہش مند امیدوار28 فروری تک tsobmms.cgg.gov.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT