Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی کارڈ کی اجرائی میں تاخیر

ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی کارڈ کی اجرائی میں تاخیر

حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( سیاست نیوز) موٹر رانوں کو ٹریفک پولیس کے چالانات کا سامنا کرنے کے درمیان آر ٹی اے کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی بک کی اجرائی میں تاخیر سے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے پاس لائسنس جاری کرنے یا آر سی بک تیار کرنے والے پولی وینائل کاربن (PVC) کارڈس کی قلت ہے۔ گاڑی رجسٹریشن کارڈ ہو یا لائسنس کارڈ کا حصول شہریوں کیلئے تاخیر کا باعث ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ چار ماہ سے آر ٹی اے دفاتر میں کارڈس کی اجرائی میں سست روی دیکھی گئی۔ بعض دفاتر میں کارڈس کی قلت کے بورڈ بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ تقریباً50 ہزار موٹر رانوں کو اپنے لائیسنس یا گاڑی کے رجسٹریشن کارڈموصول نہیں ہوئے ہیں۔ آر ٹی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں فی الحال کارڈس کی کوئی قلت نہیں ہے اور جن زونس میں یہ شکایت پائی جاتی ہے اسے بھی جلد دور کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT