Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ڈرامہ ’’آگنس آف گاڈ‘‘ پر امتناع کا مطالبہ کیتھولک عیسائیوں کا ردعمل

ڈرامہ ’’آگنس آف گاڈ‘‘ پر امتناع کا مطالبہ کیتھولک عیسائیوں کا ردعمل

ممبئی، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کیتھولک چرچ نے امریکی ڈرامہ نویس جان پالمیئر کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ’’آگنس آف گاڈ‘‘ پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ڈرامہ ایک عیسائی راہبہ سے متعلق ہے جو مردہ بچہ کو جنم دیتی ہے۔ ہندوستانی کیتھولک چرچ نے الزام عائد کیاکہ اس کہانی میں زندگی کے عہد کے پابند عیسائی راہبوں اور راہباؤں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جس سے عیسائی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے مطابق اس ڈرامہ میں ان لاکھوں عیسائی راہبوں اور راہباؤں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے جو جنسی اختلاط سے پاک مجرد اور کنواری زندگی کے عہد کے پابند ہوتے ہیں۔ کیتھولک سیکولر فورم کے جنرل سکریٹری جوزف ڈیاس نے کہاکہ ’’مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فرنویس اور دیگر چیف منسٹرس کو مکتوب روانہ کئے گئے ہیں اور اس ڈرامہ پر امتناع کا مطالبہ کیا گیا ہے کیوں کہ اس سے عیسائیوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT