Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈراویڈ کو 2.61 کروڑ روپئے کوچنگ فیس کی ادائیگی

ڈراویڈ کو 2.61 کروڑ روپئے کوچنگ فیس کی ادائیگی

نئی دہلی ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ کو قومی انڈر 19 اور ’اے ‘ ٹیم کی کوچنگ فیس کے طور پر 2.61 کروڑ روپئے کے منجملہ بقیہ 1.30 کروڑ روپئے بھی ادا کردیئے گئے ۔ بی سی سی آئی نے 25 لاکھ روپئے سے زائد ادائیگیوں کی اپنی ماہانہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا اور کہا کہ گزشتہ ماہ 1.3 کروڑ روپئے کی ادائیگی کے ساتھ ڈراویڈ کی مجموعی کوچنگ فیس 2.61 کروڑ روپئے مکمل طور پر ادا ہوچکی ہے ۔ سنیل گواسکر کو جنوری تا مارچ کامنٹری فیس کے طور پر 87.75 لاکھ روپئے اور لکشمن شیواراما کرشنن کو 26.12 لاکھ روپئے ادا کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT