Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈراٹورمیچ میں بولروں کا متاثر کن مظاہرہ

ڈراٹورمیچ میں بولروں کا متاثر کن مظاہرہ

کولمبو۔8اگست( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا بورڈ پریسیڈنٹ الیون کے خلاف منعقدہ سہ روزہ ٹور مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا لیکن ہندوستانی کھلاریوں کو اس مقابلہ سے وہ کھیل دستیاب ہوا جس کی سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل ضرورت تھی ۔ دوسری اننگز میں ہندوستانی بیٹسمینوں نے بھلے ہی بہتر مظاہرہ نہیں کیا اور 180رنز پر ڈھیر ہوگئے لیکن بولروں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 54 اوورس میں میزبان ٹیم کو 20.6 تک محدود رکھا جیسا کہ میزبان ٹیم کامیابی کیلئے 411رنز کے مطلوبہ نشانہ کا تعاقب کررہی تھی ۔ ٹیم کے اہم اسپنر روی چندرن اشون نے 8اوورس میں  38رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ہربھجن سنگھ نے 8اوورس میں 26رنز اور امیت مشرا 12اوورس میں 42رنز دے کر فی کس ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ قبل ازیں ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور 112/3 سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن وہ 180رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT