Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ڈرونس تیار کرنے والی کمپنی اپنا دفتر دہلی میں کھولے گی

ڈرونس تیار کرنے والی کمپنی اپنا دفتر دہلی میں کھولے گی

واشنگٹن۔ 13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امریکہ میں مسلح ڈرونس تیار کرنے والی کمپنی عنقریب نئی دہلی میں اپنا دفتر کھولنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے ان اطلاعات کو تقویت حاصل ہوئی ہے  کہ ہندوستان بھی امریکہ سے ڈرون طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دریں اثناء جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹم (GA-AST) کے سی ای او لنڈین بلیو نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کیلئے بھی موثر خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ جی اے۔ اے ایس آئی ریموٹ کے ذریعہ چلائے جانے والے طیارے (بغیر پائلٹس)، ریڈار، الیکٹرو آپٹک اور اس سے مربوط مشن سسٹم سولیوشن تیار کرتی ہے۔ اس طرح مذکورہ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ جاریہ سال کے اختتام تک ہندوستان میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی کیونکہ نئی دہلی میں بھی آفس قائم کیا جارہا ہے اور اس طرح مقامی دفتر سے ہندوستان کے ساتھ قریب تر تعلقات استوار کرتے ہوئے بہتر خدمات انجام دینے کا موقف حاصل کیا جارہا ہے جس میں ایک معروف کارپوریٹ قائد ڈاکٹر وویک لال کے رو ل کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے جنرل اٹامکس کے عالمی سطح پر اہم کام انجام دیئے۔ مسلح ڈرونس کا استعمال پاکستان ، اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور نائجیریا میں کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT